ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاکستان کا آذربائیجان ٹیلی کمیونی کیشن سے فائدہ اٹھانے پر غور

پاکستان کا آذربائیجان ٹیلی کمیونی کیشن سے فائدہ اٹھانے پر غور

Mon, 13 Feb 2017 11:13:23    S.O. News Service

کراچی،12؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پاکستان میں آذربائیجان کے متعین سفیر علی الیزادی کا کہنا ہے کہ پاکستان آذربائیجان کی ٹیلی کمیونیکشن سیٹلائٹ آذری اسپیس ون کے ممکنہ استعمال کا جائزہ لے رہا ہے۔ ایک گفتگو میں سفارتکار کا کہنا تھا کہ اس کا جائزہ متعلقہ حکام کی جانب سے کیاجارہاہے اور اس حوالے تعاون قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کاروباری برادی آذربائیجان کے ٹیکنالوجی پارکس اور صنعتی زونز میں سرمایہ کاری میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔


Share: